حکومتی ریلیف کے دعوے ناکام، انتظامیہ منافع خوروں کے آگے بے بس

سمبڑیال وگردونواح میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ذخیرہ اندوزوں ،منافع خوروں نے پہلے رروزہ میں ہی سرکاری ریٹ لسٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

اتوار 2 مارچ 2025 20:45

حکومتی ریلیف کے دعوے ناکام، انتظامیہ منافع خوروں کے آگے بے بس
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2025ء)حکومتی ریلیف کے دعوے ناکام، انتظامیہ منافع خوروں کے آگے بے بس ، سمبڑیال وگردونواح میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ذخیرہ اندوزوں ،منافع خوروں نے پہلے رروزہ میں ہی سرکاری ریٹ لسٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، چھوٹا ،بڑاگوشت ، چکن ، دودھ ،دہی ،پھل ، سبزیوں ،مصالحہ جات،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 100گنا سے بھی زائد اضافہ ،سول سوسائٹی ،شہریوں کا منافع خوروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق عام دنوں میں بدترین مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کو رمضان المبارک میں بھی وفاقی اورپنجاب حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی اورریلیف پہچانے کے دعوے بھی صرف اعلان تک ثابت ہوئے ہیں اورماہ رمضان شروع ہوتے ہی سمبڑیال وگردونواح میں مصنوعی مہنگائی ہوش رباسطح تک آسمان کو جا پہنچی ہے اورہول سیل ڈیلروں سمیت دکانداروں نے ہر قسم کی روز مرہ زندگی کی استعمال کی اشیائے بالخصوص چھوٹے بڑے گوشت ،دودھ دہی ، چکن گوشت ،چینی ، گھی ، چاول ،مصالحہ جات،سبزیوں ،پھلوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش میں من مانے 100فی صد سے بھی زائد اضافہ کر کے سرکاری مقررہ کردہ نرخوں کو جوتے کی نوک پر کر رکھ کر عوام الناس کو سرعام دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کرلیا ہے سمبڑیال ونواحی مضافات میں سرکاری پرائس لسٹ صرف نام کی حد تک رہ گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صاحبان ماہ مقدس کے پہلے عشرہ میں ہی اچانک بدترین سطح پر پہنچ جانے والی مصنوعی منافع خوری پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظرآرہے ہیں ،شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے ہر مرتبہ رمضان المبار ک میں گرانفروشی پر کنٹرول اورشہریوں کو مہنگائی میں ریلیف کے اعلانات اوربلندبانگ دعوے تو کیے جاتے ہیں جبکہ رزلٹ اس کے برعکس نکلتاہے اورہر بار مصنوی مہنگائی عام روٹین سے ہٹ کر آسمان تک جاپہنچتی ہے ۔