میٹرک کے سالانہ امتحانات کا (کل) سے آغاز، نہم کی رول نمبر سلپ بھی جاری

پیر 3 مارچ 2025 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کاآغازکل ( منگل) سے ہوگاجبکہ جماعت نہم کے امیدواروں کی رولنمبر سلپ بھی جاری کر دی گئی ۔لاہور بورڈ میں میٹرک امتحانات میں پہلے روزدونوں شفٹوں میں مجموعی طورپر 5مضامین کے امتحانات ہوں گے ،مارننگ شفٹ میں عربی ،جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گیلاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں 2لاکھ 31ہزار پرائیویٹ امیدوار ہوں گے،ریگولر امیدواروں کی تعداد 3لاکھ 38ہزار ہوگی۔رواں سال امتحان کیلئے 948امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جبکہ جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25مارچ سے ہوگا۔جس کے لئے رولنمبرسلپس آن لائن کی گئی ہیں،امیدوار اپنے اداروں سے رولنمبر سلپ حاصل کر سکیں گے۔کنٹرولرامتحانات حکام کے مطابق پرائیویٹ امیدواربورڈ کی ویب سائٹ سے سلپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔رواں سال جماعت نہم کے امتحانات میں 3لاکھ 14ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :