احمدیار، تھانہ قبولہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکو ہلاک ،نقدی،موٹرسائیکل ،ناجائز اسلحہ برآمد ،2 ڈاکو فرار

پیر 3 مارچ 2025 19:28

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء) تھانہ قبولہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،نقدی،موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد دو ساتھی ڈاکو فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڈاجھانب کے نزدیک کھچی فارم سے تین ڈاکو شہری سے نقدی اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہورہے تھے کہ تھانہ قبولہ پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر ڈاکوئوں کو گھیراڈال لیا، مسلح ڈاکوئوں کی پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوڈاکو جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ قبولہ پولیس نے ہلاک ڈاکو سے چھینی گئی نقدی ،موٹرسائیکل اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کی ہدایت پر فوری ناکہ بندی کرکے فرارڈاکوئوں کی گرفتاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔