حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیر 3 مارچ 2025 22:30

حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2025ء)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرول پمپ ڈیلرایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد کی وزارت پیٹرولیم کے حکام سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات چیت کریں گے۔نعمان بٹ نے کہا کہ کل ملک میں ہڑتال نہیں کر رہے۔ حکومت نے ڈی ریگولیشن نہ کرنے کی یقین دھانی کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :