ڈاکٹر یاسمین راشد کا وفاقی وزیر قانون کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ

اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، سابق صوبائی وزیر کا ردعمل

پیر 3 مارچ 2025 22:10

ڈاکٹر یاسمین راشد کا وفاقی وزیر قانون کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے،اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں لکھا آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے۔2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتی مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی فارم 47 کی حکومت قائم کردی گی ۔