رائے ونڈ ،رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد تندور،پان شاپس،ناشتہ کارنرسیل

منگل 4 مارچ 2025 14:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء)رائے ونڈ میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،متعدد تندور،پان شاپس،ناشتہ کارنرسیل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز نے شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تندور،ہوٹل،ناشتہ پوائنٹ،پان شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا،اے سی رائے ونڈ کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت سے قبل کھانے پینے کے سٹال،ہوٹل،دیگر پوائنٹس کو کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ،صبح سویرے سموسے،پکوڑے،دہی بھلے،پان شاپس اور ناشتہ کے اڈوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

انہوں نے تمام ایسے کاروبار کرنیوالے افراد کو خبر دار کیا ہے کہ وہ رمضان ایکٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے صبح سویرے اپنا کام بند رکھیں۔