علم کی روشنی کے عنوان سے ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے مہم کا افتتاح خردیا

منگل 4 مارچ 2025 17:49

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنرصحبت پور میڈم فریدہ ترین نے ضلع بھر میں تعلیمی سال 2025 اور 26 کی مہم علم کی روشنی ہر بچے تک کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنھل خان کھوسہ،ڈی او ای میل خیر بخش مری،ڈی ڈی او فیمیل حیرالدین میـڈم طلعت بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کشمنر میڈم فریدہ ترین اور ڈی ای او پنھل خان کا کہنا تھا کہ ضلع صحبت پور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم 2025-26 کے تعلیمی سال کے لیے داخلہ مہم کا آغاز کردیا ہے اس مہم کا مقصد ضلع بھر کے ہر بچے تک علم کی روشنی پہنچانا ہے۔

ضلع بھر کے تمام بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلانا ہے اس حوالے سے ضلع بھر کے 6912 بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے اس مہم کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرناوالدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی ترغیب دینا ہے یہ مہم ضلع کے تمام تحصیلوں میں چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا محکمہ تعلیم کے اہلکار گھر گھر جا کر والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اسکولوں میں داخلے کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میڈم فریدہ ترین اور ڈی ای او پنھل خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئیے مل کر اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کریں۔ تعلیم ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے، اور یہ ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، جب ہم اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہیں، تو ہم نہ صرف ان کی زندگیوں کو تبدیل کرتے ہیں، بلکہ اپنے معاشرے اور ملک کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ تعلیم وہ طاقت ہے جو غربت کو ختم کر سکتی ہے اور ہمیں ایک بہتر اور زیادہ خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :