رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن ہی کے ذریعے ہم کامیاب ہوں گے، ڈاکٹر شہاب الدین

منگل 4 مارچ 2025 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس کے زیر اہتمام "حی علی القرآن بمناسبت شان امیر معاویہ و استقبال رمضان طلبہ سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں MSO کراچی ڈویژن کے سابق رہنما عبد الصمد، وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی کے HOD ڈاکٹر شہاب الدین صاحب اور اسی طرح ناظم کراچی برادر عنایت اللہ خان، ناظم کالجز زون برادر فیضان ہزاروی، ناظم اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس برادر عبد الرحمان حنفی و دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کو کار آمد بنانے کے لئے صحابہ کرام کے طرز عمل کو اپنانا پڑے گا۔ قرآن سے اپنے آپ کو جوڑنا ہوگا اور جنہوں نے قرآن اور مکمل دین اسلام ہم تک پہنچایا ان کی سیرت کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں اپنی نماز و تسبیح و ہر عبادت میں اضافہ کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے تاکہ اس بابرکت مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اس بابرکت مہینہ میں سب کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بھی ایمانی فریضہ ہے۔ اور اپنے آس پاس سفید پوشوں کی خبر گیری رکھنا لازم ہے۔شرکا میں پیلپز اسٹوڈنس فیڈریشن اور پختون اسٹوڈنس فیڈیریشن کے زمہ داران سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ سے کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی اور عزم کیا کہ صحابہ کرام کی سیرت کو اپنا کر کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوں گے۔