
مصنوعی منشیات کی بڑھتی خرید و فروخت عالمی صحت عامہ کے لے خطرہ
یو این
منگل 4 مارچ 2025
22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 مارچ 2025ء) انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (آئی این سی بی) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی طور پر تیارکردہ منشیات کی خریدوفروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے صحت عامہ کو لاحق خطرات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے زیرانتظام کام کرنے والے اس بورڈ کی سالانہ رپورٹ (2024) کے مطابق اب پودوں سے بنائی جانے والی منشیات کے بجائے مصنوعی طریقے سے تیار کردہ نشہ آور اشیا کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
یہ منشیات کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں اور ان کے لیے بڑے پیمانے پر پوست جیسی فصلیں کاشت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیداوار اور فروخت آسان اور سستی ہے۔
'آئی این سی بی' کے صدر جلال توفیق نے کہا ہے کہ فینٹانائل جیسی منشیات کی معمولی مقدار بھی تیز نشہ پیدا کرتی ہے۔
(جاری ہے)
ڈرون اور ڈاک سے منشیات کی سمگلنگ
بورڈ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ قانون سے بچنے کے لیے اپنے طریقہ کار کو متواتر تبدیل کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ قانونی سقم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے کیمیائی مرکبات تیار کر رہے ہیں اور منشیات کی پیداوار کے لیے متبادل مادوں سے کام لینے کی غرض سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں۔
منشیات کی سمگلنگ کے لیے ڈرون اور ڈاک جیسے نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جنہیں پکڑنا آسان نہیں ہوتا۔ نتیجتاً پودوں سے بنی ہیروئن اور کوکین کے مقابلے میں سنتھیٹک منشیات کو ڈھونڈنا اور قبضے میں لینا مشکل ہو گیا ہے۔
قانون پر سمگلروں کی برتری
اگرچہ مصنوعی یا سنتھیٹک منشیات کی خریدوفروخت کو روکنے کی بہت سی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن ایسے اقدامات یکجا نہیں ہوتے جس سے سمگلروں کو نفاذ قانون کے اداروں پر برتری حاصل رہتی ہے۔
بورڈ نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون بشمول حکومتوں، نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں کے مابین بہتر اشتراک عمل پر زور دیا ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ ہو سکے۔
ناقابل رسائی ادویات
اگرچہ سنتھیٹک منشیات غیرقانونی منڈی میں عام ملتی ہیں لیکن کم اور متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں اب بھی لاکھوں لوگوں کو ضروری دردکش ادویات تک رسائی نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افیون سے بنی مارفین جیسی دردکش ادویات افریقہ، جنوبی ایشیا اور وسطی امریکہ میں دستیاب نہیں ہوتیں اور اس کی وجہ ان کی قلت نہیں بلکہ ان کی تقسیم اور ضابطہ کاری میں حائل رکاوٹیں ہیں۔
سنگین خطرے سے دوچار خطے
بورڈ نے افیون پیدا کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی پیداوار میں اضافہ کریں اور قیمتوں میں کمی لائیں تاکہ یہ علاج معالجے اور دردکش مقاصد کے لیے آسانی سے دستیاب ہوں۔
رپورٹ میں متعدد ایسے علاقوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جہاں سنتھیٹک منشیات کی سمگلنگ بڑھ رہی ہے۔
دو سال قبل افغانستان میں افیون کی پیداوار پر پابندی کے باعث یورپ میں اس کے سنتھیٹک متبادل کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ شمالی امریکہ میں اس بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود سنتھیٹک منشیات کے استعمال سے ہونے والی اموات ریکارڈ بلندی کو چھو رہی ہیں۔
منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایم فیٹامائن جیسے کیمیائی مادوں کی پیداوار، خریدوفروخت اور استعمال کے حوالے سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے حالات بھی تشویشناک ہیں جہاں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کی خدمات عام دستیاب نہیں ہوتیں۔
ایشیائی الکاہل خطے میں میتھم فیٹامائن اور کیٹامائن کی خریدوفروخت میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے اور جنوبی مشرقی ایشیا کا علاقہ گولڈن ٹرائی اینگل اس اعتبار سے سرفہرست ہے۔
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
بورڈ نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائیں، معلومات کے تبادلے میں بہتری لائیں اور منشیات کے استعمال کی روک تھام اور اس کے علاج کی خدمات کو وسعت دیں۔ فیصلہ کن اقدام کے بغیر سنتھیٹک منشیات کی تجارت فروغ پاتی رہے گی اور مزید بہت بڑی تعداد میں زندگیوں کے لیے خطرہ ثابت ہو گی۔
جلال توفیق کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سنتھیٹک منشیات کی صنعت عالمگیر صحت عامہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جس کے انسانیت پر تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس خطرناک مسئلے پر قابو پانے کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے جو ہر سال ہزاروں اموات اور دنیا بھر میں لوگوں کے لیے ناقابل بیان نقصان کا باعث بن رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
-
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی
-
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکارہیں، عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ میں رہیں ، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.