ماہرین فلوریکلچر وہارٹیکلچر کاباغبانوں کو ٹیوب روز کی کاشت فوری شروع کر کے مارچ کے آخر تک مکمل کرنےکی ہدایت

بدھ 5 مارچ 2025 13:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ماہرین فلوریکلچر وہارٹیکلچرجامعہ زرعیہ فیصل آبادنے باغبانوں کو ٹیوب روز کی کاشت فوری شروع کر کے مارچ کے آخر تک مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ باغبان و کاشتکار ٹیوب روز کی سنگل اور ڈبل دونوں اقسام کی کاشت بروقت شروع کر کے مارچ کے اختتام تک مکمل کر لیں تاکہ انہیں پھولوں کی اچھی پیداوار حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ٹیوب روز ایک انتہائی خوشبو دار اور خوبصورت پھول ہے جسے پنجاب کے موسمی حالات کے مطابق کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ فی الحال پنجاب میں ٹیوب روز کی کاشت کا رقبہ150ایکڑ کے قریب ہے تاہم اس میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے علاوہ مراکش، فرانس، ہوائی، جنوبی افریقہ، چین، بھارت میں تجارتی پیمانے پر اس کی کاشت کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیوب روز کو تجارتی سطح پر کھیتوں میں بطور کٹ فلاور اور تیل کی کشید کیلئے کاشت کیا جا تا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے علاقے سگیاں اور پتو کی وغیرہ میں کٹ فلاور کے طور پر ٹیوب روز کی کاشت کی جا رہی ہے۔