محسن نقوی کی ورسک روڈ پشاور پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بدھ 5 مارچ 2025 20:39

محسن نقوی کی ورسک روڈ پشاور پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ورسک روڈ پشاور پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر شاہد انور نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے انسپکٹر شاہد انور کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شاہد انور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نیشہید انسپکٹر شاہد انور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید انسپکٹر شاہد انور کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :