پنجاب یونیورسٹی ودفتر محتسب پنجاب میں باہمی دلچسپی شعبوں میں تحقیقی تعاون کے فروغ کا معاہدہ طے

بدھ 5 مارچ 2025 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) پنجاب یونیورسٹی اور دفتر محتسب پنجاب کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کیمطابق اس سلسلہ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، دفتر محتسب پنجاب کے سینئر ایڈوائزر ریسرچ ڈاکٹر میاں وحید الدین، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، دفتر محتسب پنجاب کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مکرم علی خان اور دفتر محتسب پنجاب کے سینئر پالیسی ایڈوائزرز نے شرکت کی۔

معاہدے کا مقصد تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانا، تحقیقی وسائل کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا اور مشترکہ سمپوزیم، سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسز وغیرہ کا اہتمام کرنا ہے۔اسی طرح تحقیق کوفروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی اشاعتوں اورپروفیشنلز کی تربیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پرشرکاء نے پالیسی سازی کی حمایت میں علمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔