Live Updates

امریکہ سے عمران خان کیلئے دبائوآیا تووزیراعظم کہیں گے خدمت کیلئے حاضرہیں‘ شاہد خاقان عباسی

ملک کے حالات غیرمعمولی ، حل بھی غیرمعمولی ہوگا، سیاسی ،عسکری ،عدلیہ کی لیڈر شپ ایک میز پر بیٹھیں، ایجنڈا طے کریں ملک کیسے چلے گا ایک یونٹی گورنمنٹ بنائی جائے جواس ایجنڈے پرعمل کرے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کی انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 5 مارچ 2025 21:50

امریکہ سے عمران خان کیلئے دبائوآیا تووزیراعظم کہیں گے خدمت کیلئے حاضرہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو اندر سے مضبوط کرنا ہوگا،امریکہ سے آس لگانا کوئی نئی بات نہیں ، داعش کے کمانڈرکی گرفتاری پرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، یہ بات اسی حد تک رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی ہرگزرتے دن تبدیل ہوجاتی ہے، یوکرین کی حالت سب نے دیکھ لی ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہو ں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کواندرسے مضبوط کرنا ہوگا، اگرامریکہ سے عمران خان کے لئے کوئی دبائوآیا تووزیراعظم کہیں گے خدمت کے لئے حاضرہیں، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت کوکوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک نہیں چل رہا، ملک کوآئین وقانون کے مطابق چلانا ہوگا، ہمیں آئین وقانون کے مطابق ہی راستہ نکالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات غیرمعمولی ہے، اس کا حل بھی غیرمعمولی ہوگا، سیاسی ،عسکری ،عدلیہ کی لیڈر شپ ایک میز پر بیٹھیں اور ایک ایجنڈا طے کریں ملک کیسے چلے گا، ایک یونٹی گورنمنٹ بنائی جائے جواس ایجنڈے پرعمل کرے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔جس نہج پرملک پہنچ گیاہے اس کے نظام کویکسرتبدیل کرنا ہے، کوئی ایک جماعت نظام کوتبدیل نہیں کرسکتی سب کواکٹھے بیٹھنا ہوگا، مشکل حالات دیکھ کرمجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی غریب سے غریب ہوتا جارہا ہے، ملک کی معیشت سکڑرہی ہے، نوکریاں پیدا نہیں ہو رہی، عوام ملک چھوڑکربیرون ملک جا رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات