کراچی میں میٹرک بورڈ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات کا 14 مارچ سے آغاز

جمعرات 6 مارچ 2025 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)کراچی میں میٹرک بورڈ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات 14 مارچ سے شروع ہوں گے۔ثانوی تعلیمی بورڈ کے سائنس و جنرل گروپ کے عملی امتحانات 5 اپریل تک جاری رہیں گے، جبکہ طلبہ و طالبات کے لیے 2025 کے عملی امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات کے مطابق تمام اسکول 6 مارچ سے پریکٹیکل شیڈول اور پروفارما آن لائن جمع کرائیں۔پریکٹیکل پروفارما پر طلبہ کی تعداد، اسکول کوڈ اور ای میل درج کرنا لازمی ہوگا۔ پریکٹیکل امتحانات صرف دیے گئے شیڈول کے اندر لینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات کے لیے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروادیا۔

متعلقہ عنوان :