ڑ*سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس

!آئی جی پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے اغراض و مقاصد، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس سمیت مختلف امور کا جائزہ

جمعرات 6 مارچ 2025 20:40

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے اغراض و مقاصد، ہیومن ریسورس اور لاجسٹکس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی (CCD) سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اینٹی کرائم سپیشلائزڈ یونٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لا ء اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے اور سی سی ڈی کو اضافی سپورٹ فراہم کرے گئے۔ پنجاب پولیس کے تمام یونٹس سی سی ڈی کے ساتھ مل کر پوری قوت سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی طرح کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب پولیس کا کامیاب اور مضبوط ونگ ثابت ہو گا۔

امن کے قیام، جرائم کی سرکوبی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس اور سی سی ڈی ایک دوسرے کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔ اجلاس میں تمام پولیس ریجنز، اضلاع، یونٹس اور فارمیشنز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا عزم کیا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کرائم فائٹر پولیس افسران کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا حصہ اور آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی انکا مشن ہوگا۔

ضلعی پولیس افسران اہم کیسز کو سی سی ڈی کو ٹرانسفر کر سکیں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا احتساب اور ویجیلنس کا نظام انتہائی تیز، موثر اور شفاف ترین ہو گا۔ ڈی آئی جی ویجیلنس اینڈ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی (سی سی ڈی) تمام ایس او پیز کے نفاذ کے ذمہ دار ہوں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ لیگل فریم ورک کے بعد جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔

سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی سی ٹی ڈی طرز پر سپیشلائزڈ ٹریننگ کروائی جائے گی۔ اضلاع سی سی ڈی کو ریڈز کے لئے ایلیٹ پولیس، ٹیکنیکل و لاجسٹکس سپورٹ فراہم کریں گے۔ سی سی ڈی کے ملازمین کو سی ٹی ڈی کے مساوی تنخواہ اور الاؤنسز دیئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر سلامت، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا، ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر اور اے آئی جی لاجسٹکس محمد عبداللہ لک سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :