سی سی پی اولاہورکی زیر صدارت اقبال ٹاون اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس

جمعہ 7 مارچ 2025 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اقبال ٹاون اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ترجمان پولیس کیمطابق اجلاس میں لا اینڈ آرڈراور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی اولاہورنے رمضان المبارک، یومِ شہادت حضرت علی اورمحافلِ شبینہ کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔

سی سی پی او لاہورنے کرائم کنٹرول پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ اواقبال ٹان عامر شہزاد کو شاباش دی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کرائم کنٹرول اورچیمپئنز ٹرافی کے دوران بہتر کارکردگی کے حامل افسران کے لئے انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہورنے انوسٹی گیشن ونگ کو فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ حصول ِ انصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹ ایریازپرکڑی نظر رکھی جائے۔سی سی پی او لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا اہم مشن ہے۔انہوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے منشیات فروشی کے اڈوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازی کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سپروائزری افسران نئے کے پی آئیز کے مطابق کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام ونگز آپس میں انفارمیشن شیئرنگ اور بہترین کوارڈینیشن سے کام کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال، اقبال ٹاون اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔