وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کی ادائیگی پرمستحق افراد سے کمیشن لینے والاملزم گرفتار

جمعہ 7 مارچ 2025 21:20

وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کی ادائیگی پرمستحق افراد سے کمیشن لینے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ملتان تھانہ مخدوم رشید پولیس کی کارروائی، وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کی رقوم کی ادائیگی پر مستحق افراد سے کمیشن وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ مخدوم رشید پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم آصف پرانا دنیا پور روڈ پر رمضان پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ پے آرڈر رقم کی ادائیگی پر فی کس500روپے کٹوتی کر رہا ہےجس پر تھانہ مخدوم رشید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔