رحیم یارخان،مرغا چوری کرنے کا الزام‘ قریبی رشتہ داروں میں تصادم‘ فائرنگ‘ 10سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا

‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول بچے کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی

جمعہ 7 مارچ 2025 20:00

رحیم یارخان،مرغا چوری کرنے کا الزام‘ قریبی رشتہ داروں میں تصادم‘ ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء)مرغا چوری کرنے کا الزام‘ قریبی رشتہ داروں میں تصادم‘ فائرنگ‘ 10سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول بچے کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ دیگر زخمی بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ واقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا نوٹس‘ ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرنے کے احکامات جاری۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ شام چک 114پی کے رہائشی ملزمان حقیقی بھائی تابش‘ زاہد‘ عدنان نے قریبی رشتہ داروں شہریار‘ علی اکبر پر گھریلومرغا چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دس سالہ احسن‘ 11سالہ بیٹی عابش‘ 35سالہ خان محمد‘ 20سالہ علی اکبر‘ 22سالہ شہریار زخمی ہوگئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے باوجود دس سالہ احسن زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا جبکہ دیگر زخمیوں کوطبی امداد امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد‘ ڈی ایس پی سٹی سمیت موقع واردات چک 114پی پہنچے اور موقع سے اہم شواہد تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔ واضح رہے کہ فریقین قریبی رشتہ دار ہیں اور آپس میں سابقہ رنجش بھی چلی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :