پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروئیاں ،4280لیٹر ملاوٹی دودھ، 1800لیٹر کولڈ ڈرنکس، 412کلوممنوعہ ایکسپائر اشیا، 337لٹر ناقص آئل تلف

علی الصبح ناکہ بندی کر کے دودھ گوشت کی چیکنگ، ڈیری یونٹس پر چھاپے ،7یونٹ بند ، 51لاکھ 13ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

ہفتہ 8 مارچ 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر کے 4280لیٹر ملاوٹی دودھ، 1800لیٹر کولڈ ڈرنکس، 412کلوممنوعہ ایکسپائر اشیا، 337لٹر ناقص آئل تلف کر دیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح ناکہ بندی کر کے دودھ گوشت کی چیکنگ، ڈیری یونٹس پر چھاپے مارے ۔ 3ہزار 350سے زائد فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 7یونٹ بند کر دیئے ، 51لاکھ 13ہزار سے زائد کے جرمانے عائد اور 1مقدمہ درج کروایا جبکہ 4280لیٹر ملاوٹی دودھ، 1800لیٹر کولڈ ڈرنکس، 412کلوممنوعہ ایکسپائر اشیا، 337 لٹر ناقص آئل تلف کر دیئے گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تلف کردہ ملاوٹی اشیا فروخت کے لیے دکانوں پر رکھی پائی گئیں،ماہِ مبارک میں عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ جعلی اشیا تیار کرنے پر یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی۔

ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا، مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیا کے 43 سیمپل تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں؛ قوانین پر عملدرآمد انتہای لازم ہے،شہری اپنے ارد گرد ملاوٹی اور جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع 1223 پر دیں، آپکا تعاون آپکی اچھی صحت کا ضامن ہے۔ ماہِ مقدس میں جعلسازوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :