ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،کنوینر ڈی سی سی و رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اجلاس کی صدارت کی

ہفتہ 8 مارچ 2025 19:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈی سی سی و رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں، وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں ، رکن قومی اسمبلی رانا محمدحیات خاں ، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیا ت خاں، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری،چوہدری احسن رضا خان،چوہدری الیاس گجر، ڈپٹی کمشنر عمران علی ‘ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ، ایس ای لیسکو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او زایجو کیشن ، ہیلتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زڈویلپمنٹ ،کالجز ،لوکل گورنمنٹ ، سوشل ویلفیئر ،لیبر ، ایکسئینز ہائی وے ،بلڈنگ ، ایری گیشن ، نادرا سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ضلع میں امن وامان کے قیام، چوری وڈکیتی پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات ‘ستھرا پنجاب پروگرام ، لیسکو کے حوالے سے بجلی چوری کی روک تھام ‘اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی ، ہائی وے ،فاریسٹ ، ایری گیشن ، ڈویلپمنٹ ، پرائس کنٹرول سمیت ضلع میں جاری وزیر اعلی پنجاب کے گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی ممبران نے بعض مسائل کی نشاندہی کی اور عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد پر زور دیااور کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے۔ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری کیساتھ مکمل کیا جائے اور اس کے تعمیراتی عمل میں کوالٹی آف ورک پر خصوصی توجہ دی جائے۔اراکین اسمبلی اورضلعی انتظامیہ ملکر عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔کمیٹی کا اجلاس ماہ رمضان میں 3بار باقاعدگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔