امریکی عہدیداروں نے نئی دہلی پہنچ کربھارت کو ذلیل کردیا

روس کے حوالے سے بڑی شرط عائد، بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگانے پرسخت موقف

ہفتہ 8 مارچ 2025 19:28

امریکی عہدیداروں نے نئی دہلی پہنچ کربھارت کو ذلیل کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)امریکی عہدیداروں کی جانب سے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا، دہلی میں صدر ٹرمپ کے منصوبوں کا واضح پیغام دے کر بھارت کو ذلیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی نیوز چینل کے کانکلیو سیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک بشمول بھارت واپس بھیجنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان لوگوں کے لیے پیغام کا حصہ ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مائیک پومپیو نے خطاب میں بھارتیوں کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مت آنا، کیونکہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پومپیو نے جلاوطن مہاجرین پر ہتھکڑیوں اور بیڑیوں کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واپس بھیجے جانے والے پہلے گروپ میں سزا یافتہ مجرم بھی تھے۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر ہم تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگا کر اور بیڑیوں میں جکڑے جانے کی ویڈیو ریکارڈ نہ کرتے تو لوگ سوچتے کہ وہ انہیں کیوں نہیں دکھا رہے یا صدر ٹرمپ کچھ چھپا رہے ہیں۔

سیشن میں خطاب میں سابق امریکی وزیر خارجہ نے ملک کی امیگریشن پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ قانونی طریقے سے آنے والے تارکین وطن کو سب سے زیادہ خیرمقدم کہنے والا ملک ہے، حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اس سال اتنے قانونی تارکین وطن کو قبول نہیں کرے گا جتنا کہ امریکہ کر رہا ہے۔