ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کا سہولت بازار میں قائم رمضان سہولت سٹالز کا معائنہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 20:40

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے سہولت بازار میں قائم رمضان سہولت سٹالز پراشیاء خوردونوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

رمضان سہولت سٹالز پر لہسن، کدو، لیموں،آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلا، سیب، کھجور، امرود، خربوزہ آٹا، انڈا، مرغی، بیسن اور دال چنا ہول سیل نرخ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے چینی کے سیل پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے رمضان سہولت سٹال پر موجود صارفین سے بات چیت کی اور اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور مقررہ نرخ پر فروخت بارے دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :