خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی

منگل 11 مارچ 2025 17:14

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت 18 مارچ تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث اٹھارہ مارچ تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت پر کیس کی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج، حسن شاہ سمیت 12ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ،دوران سماعت تفتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف کا بیان ریکارڈ ہونا تھا مگر ملزمان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث بیان قلمبند نہ ہو سکا۔

عدالت نے سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ مقدمہ کے دیگر گواہان کی شہادتیں پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی مقدمہ کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔