پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی

منگل 11 مارچ 2025 17:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک، نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے اور 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا، جس میں صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق اسلامیات، انگریزی، اردو، ریاضی، سائنس، اور دیگر مضامین کے امتحانات مخصوص تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچیں اور امتحانات کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں۔

متعلقہ عنوان :