غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی جا ری رہے گی]سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی

منگل 11 مارچ 2025 17:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی علی درانی نے کہا ہے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی جا ری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ائر پورٹ روڈ پر کاروائی کے دوران میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سفارش اور بلیک ملینگ نہیں چلے گی دو مہینوں کے دوران 80سے زائد رکشوں کو بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

12ہزار رجسٹرڈجبکہ کوئٹہ شہر میں تقریباً 12ہزار غیر قانونی رکشے چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی رکشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر کو ان سے پاک کیا جائے گاعلی درانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے رکشوں کو کمپیوٹرائزڈ کروائیں اور غیر قانونی رکشے چلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے\ انہوں نے کہا کہ رکشہ یونین کی جانب سے پروپگنڈا بھی کیا جا تا ہے اور بند رکشوں کے لئے بہت سفارشیں بھی آتی ہے لیکن قانون کے مطابق کاروائی جاری رہے گی۔