مریم نوازنے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے،عشرت اشرف

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں،مسلم لیگی رہنما

منگل 11 مارچ 2025 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی سابق صدرورکن قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی عشرت اشرف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مریم نوازشریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے اور وہ ایک مدبر اور باصلاحیت رہنما کے طورپر ابھری ہیں،انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام خدمت کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں بھی بے حد سراہاجارہاہے جو ان کی بہترین حکمت عملی اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے اور ان کی عوامی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں،انہوں نے اپنے عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک موثر اور کامیاب رہنما کے طورپر پہنچانی جاتی ہیں اور امید ہے کہ ان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب مزید ترقی کرے گااور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما عشرت اشرف نے کہاکہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن انتشاری ٹولہ کیاپاکستان کی خیرخواہ ہوسکتاہی پاکستان کے عوام کو گالی دینا عزتیں اچھالنا اور جلائوگھیرائو نہیں چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو عہدہ سنبھالے ایک سال ہو گیا ہے گذشتہ ایک سال میں پنجاب میں تعلیم، صحت روزگار، ایگریکلچر،صنعت و تجارت ،ٹرانسپورٹ ،ماحولیات اور سوشل ویلفیئر سمیت36شعبوں میں80 سے زائد منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے بیشتر مکمل ہوچکے ہیں2024ء پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال ہے۔