پی این ایس سی کی جانب سے 2آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے

میری ٹائم کی وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد جہازوں کی فروخت کا اسکینڈل سامنے آگیا، خزانے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

منگل 11 مارچ 2025 21:30

پی این ایس سی کی جانب سے 2آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)میری ٹائم کی وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد جہازوں کی فروخت کا اسکینڈل سامنے آگیا، پی این ایس سی کی جانب سے 2 آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق لاہور جہاز یومیہ 27 ہزار500 ڈالرز پرعراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر تھا، جبکہ کوئٹہ جہاز پاکستانی ریفائنریز کے ٹھیکے پر تقریبا 12ہزار ڈالر یومیہ ٹھیکے پر تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ جہازکا متبادل طے شدہ کرائے سے بھی مہنگا ہائر کرنے پر مجبورکیا گیا، ریفائنریز کے لئے باہر سے چارٹر جہاز سوین لیک 8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر حاصل کیا گیا، جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالرزکا نقصان ہوا۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے،اسکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم ازکم 40 ہزار ڈالرز یومیہ ہے۔