آئی ٹی برآمدات 3.223 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

بدھ 12 مارچ 2025 21:59

آئی ٹی برآمدات 3.223 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2025ء)پاکستان کا عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام، مالی سال 2023-2024 میں آئی ٹی برآمدات 24 فیصد کے شاندار اضافے کے ساتھ 3.223 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 'براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی' میں سبسکرائبرز کی تعداد 139 ملین سے تجاوز کر گئی، 4.

(جاری ہے)

1 ملین افراد 'براڈ بینڈ' کی توسیع سے مستفید، تیز رفتار انٹرنیٹ سے معیشت اور تعلیم کو فروغ دیا ہے،ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے، 'ڈیجی اسکلز' پروگرام کے تحت 6 لاکھ افراد کی تربیت سمیت 166 اسٹارٹ اپس، 5000 سے زائد نئی ملازمتیں اور 260 ملین روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، پاکستان میں 5G کی تیاری سے وائی فائی 6E اور نیشنل اسپیس پالیسی سے جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوگی ، "حج ایپ" اور "ون پیشنٹ، ون آئی ڈی" سسٹم سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف صوبوں میں 'کلاو?ڈ فرسٹ پالیسی' کے نفاذکا مقصد قومی مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر پالیسیوں سے جدید ٹیکنالوجی میں پیش قدمی ہے ، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) سرگرم عمل ہے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار مستحکم، مربوط، محفوظ اور جدید معیشت کی تشکیل جاری ہے ۔