موجودہ حکومت فروغِ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، کمشنر

بدھ 12 مارچ 2025 23:07

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فروغِ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نئی تعلیمی سال شروع ہوتے ہی تمام سکولوں میں مفت کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں، تمام میں سکول داخلہ مہم بھی جاری ہیں کنٹریکٹ اور ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے سے نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی آ ر سی کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی ڈاکٹر نصیر الدین توخئ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر معصوم خان لونی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر بارکھان محمد نوید ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر موسیٰ خیل محمد امین جعفر ، بشیر احمد و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ای او لورالائی محمد مدثر نے بتایا کہ لورالائی ضلع میں کل سرکاری سکولوں کی تعداد 454ہیں کنٹریکٹ اساتذہ 28 ہیں جن کی تعیناتی کی وجہ سے 9 سکولوں کو فنکشنل کیا گیا ہیں ایس بی کے پوسٹ 105 ہیں ۔ڈی ای او دکی نصیر الدین نے بتایا کہ ضلع دکی میں سکولوں کی کل تعداد 428 ہے کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی 65 ہے جس سے 27 سکولوں کو فنکشنل کررہے ہیں ایس بی کے اپروڈ پوسٹ 165 ہے جس سے ضلع میں کل 78 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جاسکتا ہے ڈی ای او بارکھان نوید نے بتایا کہ ٹوٹل سکول 658 ہیں کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ 136ہیں ایس بی کے اپروڈ لسٹ 130 ہیں جس سے کل 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا۔

ڈی ای او موسیٰ خیل عبدالحمید جعفر نے کہا کہ ہمارے کل سکول 355ہیں ایس بی کے لسٹ 66 ہے کنٹریکٹ کی تعداد 69 ہے جس سے 38 سکول فنکشنل کئے گئے ہیں ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے پر تمام 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مزید کہا کہ تعلیم و صحت دو اہم شعبے ہیں ان میں عوامی خدمت کے مواقع زیادہ ہیں کسی بھی ٹیچر کی غیر حاضری ناقابل برداشت ہیں ۔ انہوں تمام اضلاع کے ایجوکیشن آ فیسران کو نئے تعلیمی سال کے آ غاز پر پابندی سے سکولوں کے ویزٹ اور سخت نگرانی کی ہدایت کی ۔\378

متعلقہ عنوان :