
امید ہے امریکی مذاکرات کار یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، صدرڈونلڈ ٹرمپ
جمعرات 13 مارچ 2025 15:52

(جاری ہے)
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی واضح کرچکے ہیں کہ وہ جنگ بندی کی تجاویز قبول کرنے کے لئے تیار ہیں جب کہ امریکا نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن جنگ روکنے کی تجاویز ماننے سے انکار کرتے ہیں تو اس پر ان کا رد عمل سخت ہوگا۔
وائٹ ہائوس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہ اکہ اس وقت کچھ لوگ روس جارہے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ ہم جنگ بندی پر روس کی رضا مندی حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو سے مثبت پیغام مل رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کے لئے آمادہ ہوجائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف رواں ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ وٹکوف غزہ اور یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات کے ثالثوں میں شامل ہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر روس جنگ بندی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں تاہم مجھے امید ہے اس کی نوبت نہیں آئے گی ۔ دریں اثنا امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی کے وقت ایک بیان میں کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ روس جنگ بندی معاہدے کو غِیر مشروط طور پر تسلیم کر لے۔انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی تجویز پرروسی حکومت کا جواب ہاں میں ہوگا تو ہم سمجھیں گے کہ ہم نے درست سمت میں پیش رفت کی ہے اور امن کے حقیقی امکانات پیدا ہوگئے ہیں لیکن اگر ماسکو کا جواب’’ نہیں‘‘ہو ا ہےتو یہ بدقسمتی کی بات ہوگی اور اس سے ان کے ارادے واضح ہوجائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لی
-
دنیاغزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی
-
امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خبررساں اداروں، نامورصارفین کے 8 ہزاراکائونٹس بند کرنیکا حکم
-
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے تباہ کیے ، امریکی حکام کا دعوی
-
امریکہ کا سعودی عرب سے ایٹمی تعاون اسرائیل کے ساتھ تعلق سے مشروط نہیں،برطانوی میڈیا
-
ٹرمپ نیتن یاہو سے مایوس ہیں، ذرائع کا انکشاف
-
ایلون مسک اورزکربرگ سمیت اہم امریکی سرمایہ کارآئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
-
سعو دی عرب میں ولادیمیر پیوٹن سے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.