
مسلم ممالک نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
جمعرات 13 مارچ 2025 17:10
(جاری ہے)
اس موقع پر افطار ڈنر میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، سابق مشیر حکومت و میزبان سردار تبارک، سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول احمد، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیائ، راجہ مدد، منیر سلہریا، امتیاز عباسی، اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حالیہ امریکہ اور برطانیہ کے دورے میں بھی اوورسیز کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ایوانوں تک پہنچائیں جبکہ میں آپ لوگوں سے بھی کہوں گا کہ اب چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو میں نے جاگراں ہائیڈرو پروجیکٹ شروع کیا تھا اور اب تک اس کی آمدنی 8ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس کی ماہانہ آمدنی تقریباً 4کروڑ روپے ہے۔ اگر اس طرح کے دیگر منصوبے شروع کیے جائیں تو امید واثق ہے کہ انشاء اللہ آزادکشمیر جلد خود کفالت کی منزل کی جانب گامزن ہو جائے گا۔ اسی طرح میں نے میرپور میں سوئی گیس لائی تھی اور اب چونکہ کوہالہ تک سوئی گیس آ چکی ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ مظفرآباد میں بھی سوئی گیس فراہم کی جائے۔ اسی طرح میرپور مظفرآباد مانسہرہ موٹروے کی تعمیر میرپور میں سی پیک بزنس سنٹر کا قیام راولاکوٹ اور مظفرآباد کے ائیرپورٹس کو وسعت دینے اور فعال کرنے کے لئے بھی میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اس سلسلے میں، میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.