پانی ختم؟ ملک کے سب سے بڑے ڈیم میں انتہائی تشویش ناک صورتحال

بجلی کی پیداوار اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے حوالے سے پاکستان کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں صرف 2 فٹ پانی باقی رہ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 مارچ 2025 21:18

پانی ختم؟ ملک کے سب سے بڑے ڈیم میں انتہائی تشویش ناک صورتحال
ہری پور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) پانی ختم؟ ملک کے سب سے بڑے ڈیم میں انتہائی تشویش ناک صورتحال، بجلی کی پیداوار اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے حوالے سے پاکستان کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں صرف 2 فٹ پانی باقی رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1404 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم ذرائع نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

دوسری جانب واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخرج 25 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1404.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.012 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1069.50 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.111ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.00 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔