مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا جعفر ایکسپریس آپریشن پر اظہار اطمینان

جمعرات 13 مارچ 2025 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے جعفر ایکسپریس آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے خلاف ہونے والے آپریشن میں مسافروں کی بازیابی اطمینان بخش خبر ہے، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دل غمزدہ ہے، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ سے سبق سیکھنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر مضبوط حکمت عملی اور فول پروف لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ میں ہزاروں قربانیاں اور اربوں ڈالرز کا نقصان کرچکے اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔