
رمضان چھیپا کا امجد صابری کے غسل سے متعلق حیران کن انکشاف
جب میں امجد صابری کو غسل دے رہا تھا تو اچانک میں پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے تھے،رمضان چھیپا
جمعہ 14 مارچ 2025 17:31

(جاری ہے)
رمضان چھیپا نے بتایا کہ جب بھی میں کسی میت کو غسل دیتا ہوں، تو میں مختلف چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں، جب میں امجد صابری کو غسل دے رہا تھا تو اچانک میں پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے تھے، میں کانپ گیا اور فورا ان کے اہلِ خانہ کو بلایا، انہوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور دعا کرنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کی حقیقت صرف خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن ہمیں اکثر مختلف نشانیاں نظر آتی ہیں، بعض اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ کسی میت کے چہرے پر تکلیف کے آثار ہوتے ہیں جبکہ بعض خوش نصیب مسکراتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔رمضان چھیپا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے اس واقعے کو امجد صابری کی نیک نامی اور معصومیت کی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نیک بندے اور صوفی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے ان کی روح کو خوشی نصیب ہوئی۔کچھ صارفین نے رمضان چھیپا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ذاتی اور روحانی باتوں کو میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے، بعض نے اس بیان کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسی کہانیوں کو بغیر ثبوت کے پھیلانا درست نہیں۔واضح رہے کہ امجد صابری کا تعلق پاکستان کے نامور صوفی قوال صابر برادران کے خاندان سے تھا، وہ اپنی قوالیوں تاجدارِ حرم اور بھر دو جھولی کی بدولت عالمی شہرت رکھتے تھے، ان کا قتل پاکستان کی موسیقی اور روحانی ثقافت کے لیے ایک بڑا نقصان تھا لیکن امجد صابری آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، وزیراطلاعات پنجاب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن4ستمبرکومنایا جائے گا
-
گوالمنڈی، جائیداد کے تنازع پر پھوپھیوں پر تشدد کرنے والا بھتیجا گرفتار
-
قصور، دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
ایف آئی اے نے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے ، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ تیار کر لی
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
-
تربیلا ڈیم کے سپل ویز آج رات ساڑھےتین بجے کھولے جائیں گے
-
یوٹیلیٹی سٹورزکی جانب سے اربوں روپے کی غیر معیاری گندم خریدنے کا انکشاف
-
یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کے درمیان کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
9 ٹاؤنز پر جماعتِ اسلامی کی اجارہ داری، اربوں روپے ہڑپ کر کے بھی شہر کو کچرے اور کھنڈرات میں بدل ڈالا، ایم کیو ایم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.