کراچی ،علامہ اقبال میٹرک و انٹر امتحانات ، ریجنل ڈائریکٹر سندھ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 14 مارچ 2025 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان بھر کی طرح کراچی میں بھی میٹرک (ثانوی تعلیم)ایف اے انٹرمیڈیٹ (اعلی ثانوی تعلیم) کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ علامہ اقبال کے ریجنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی زرداری اپنے عملے کے ہمراہ علامہ اقبال میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ریجنل ڈائریکٹر نے امتحانات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران کسی طالب علم کے پاس سے نقل کا مواد برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی موبائل فون امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت تھی۔ مختلف امتحانی مراکز میں ضلع سینٹرل، ضلع صدر امتحانی مرکز 81، جس میں زیادہ تر خواتین امیدوار امتحانات دے رہی تھی۔ شاہ فیصل میں بھی اچانک دورہ کیا گیا۔یہ امتحانات 7 اپریل تک جاری رہیں گے۔ 15 اپریل کے بعد بی بی اے، بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری برائے آرٹس و کامرس شامل ہیں کے امتحانات شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ 25 مارچ تک جاری ہیں۔ جاری طلبہ کے اگلے سمسٹر کی رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ بھی 25 مارچ تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔