راولپنڈی سی5 شراب سپلائرگرفتار،90لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج

جمعہ 14 مارچ 2025 23:01

راولپنڈی سی5 شراب سپلائرگرفتار،90لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی5ملزمان گرفتارکرکی90لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سی60لیٹر شراب برآمد ہوئی، مندرہ پولیس نے ملزم اعتبار سی10لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم محمود سی10لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالرزاق سی05لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم مدثر سے 05لیٹر شراب برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :