حمزہ شہباز سے تہمینہ دولتانہ کی ملاقات،سیاسی اورمجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ‘ سابق وزیر اعلیٰ

جمعہ 14 مارچ 2025 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پارٹی کی سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ نے اپنے صاحبزادے سابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ، ہماری بہادر افواج دہشتگردی کا قلع قمع کریں گی ،دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں سے معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر استحکام کی جانب گامزن کر دیا ۔