امریکی قیدیوں کی رہائی، چار قیدیوں کی باقیات فراہم کرنے کو تیار ہیں، حماس

ہفتہ 15 مارچ 2025 12:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)غزہ میں بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس اور اسرائیل کے مجتمع ہونے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ وہ ایک اسرائیلی-امریکی قیدی اور چار دیگر دوہرے شہریوں کی باقیات رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک نے ایک بیان میں کہاکہ حماس کی قیادت کرنے والے وفد کو برادرانہ ثالثین کی طرف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی۔

اس نے مزید کہا، اس کے جواب میں امریکی شہریت کے حامل اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے کا معاہدہ اور اس کے ساتھ دوہری شہریت کے حامل چار دیگر افراد کی باقیات بھی شامل ہیں۔جنگ بندی کے چھے ہفتے کے ابتدائی مرحلے کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تقریبا 1,800 فلسطینیوں کے بدلے مزاحمت کاروں نے 33 قیدیوں کو رہا کیا جن میں سے آٹھ ہلاک شدہ تھے۔