حماس امریکی قیدی کو رہا کرنے پر تیار، چار اسرائیلیوں کی لاشیں مذاکرات سے مشروط کردیں

ہفتہ 15 مارچ 2025 17:12

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)حماس نے پیش کش کی ہے کہ وہ امریکہ و اسرائیل کی دوہری شہریت رکھنے والے ایک قیدی کو رہائی دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس کے لیے اسرائیل کو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کرے، تاکہ مستقل جنگ بندی ہو سکے۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیل نے اس پیش کش پر کان دھرنے کے بجائے اسے نفسیاتی جنگی حربہ قرار دے دیا ہے۔ جبکہ حماس نے کہا ہے کہ وہ نیو جرسی کے رہائشی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ 21 سالہ امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوجی ہے۔ نیز حماس نے غزہ میں دوران قید ہلاک ہو چکے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کو واپس بھیجنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔