
امبانی کو نہیں جانتی، شادی میں شرکت محض اتفاق تھی، کِم کارڈیشن کا اعتراف
امریکی ماڈل کِم کارڈیشن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں
ہفتہ 15 مارچ 2025 22:35

(جاری ہے)
پروگرام کے ایک حصے میں کِم نے کہا میں دراصل امبانی خاندان کو نہیں جانتی۔
البتہ، ہمارے کچھ مشترکہ دوست ہیں۔ کِم نے بتایا کہ جوہری لورین شوارٹز، جو امبانی خاندان کیلیے جیولری ڈیزائن کرتی ہیں، نے انہیں بتایا کہ امبانی خاندان کارڈیشئنز کو شادی میں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ لورین نے مجھ سے کہا کہ وہ شادی میں جارہی ہیں اور امبانی خاندان آپ کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے بغیر کچھ سوچے ہاں کہہ دیا۔کِم اور کلوئی نے شادی کے دعوت نامے کے بارے میں بھی بات کی، جو تقریبا 18 سے 22 کلو گرام وزنی تھا۔ کلوئی نے بتایا، ہمیں جو دعوت نامہ ملا، وہ 40 سے 50 پانڈ وزنی تھا اور اس سے موسیقی کی آواز بھی آتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا، یہ بہت حیرت انگیز تھا، اس لیے جب ہم نے دعوت نامہ دیکھا تو ہم نے سوچا کہ ایسے موقع کو ٹھکرانا نہیں چاہیے۔یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات مارچ 2024 میں جمنا گڑھ میں شروع ہوئی تھیں۔ پری ویڈنگ تقریبات میں ریحانہ نے پرفارم کیا تھا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی اسٹیج سنبھالا اور ایک خصوصی پرفارمنس پیش کی۔ دلجیت دوسانجھ اور ایکون نے بھی مہمانوں کیلیے پرفارم کیا۔جمناگڑھ کے بعد امبانی خاندان مہمانوں کو یورپ کے ایک خصوصی کروز پر لے گیا، جس میں اٹلی میں بھی قیام کیا گیا۔ اس کروز پر بھارت کے سب سے بڑے بالی ووڈ اسٹارز بھی موجود تھے۔ جولائی میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔ شریا گھوشال، ارجیت سنگھ جیسے کئی ہندوستانی فنکاروں نے بھی شادی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.