قوم مادر وطن کے ان شہیدوں کی ہمیشہ کے لیے مقروض ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنے آج کو قربان کر دیا،راجہ سجاد ایڈووکیٹ

اتوار 16 مارچ 2025 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے عظیم کشمیری نوجوانوں جن کا تعلق یونین کونسل گوجر بانڈی(کوٹلہ) کے جانباز سپاہی راجہ عزیز شہید،یونین کونسل چڑکپورہ سے تعلق رکھنے والے سپاہی چوہدری اظہر شہید اور سپوت نیلم ویلی حوالدار خواجہ یاسر شہید سے تھا ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے قوم مادر وطن کے ان شہیدوں کی ہمیشہ کے لیے مقروض ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنے آج کو قربان کر دیا اور ہمیشہ کے لئے امر ہو گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم ایک پیج پر ہے اور شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے اور دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ریاست ہے جس نے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا ادراک کر لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو اندازہ ہو جانا چاہئے کہ پاکستانی و کشمیری لازم و ملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی اور اس پار بھی کشمیری شہداء پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں یہ تاریخ کا حصہ بن چکا۔