ٹ*رحیم یارخان،فوڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کاکیچپ فیکٹری پرکامیاب چھپاپہ
مضرصحت کیچپ کی بڑی تعداد برآمد تلف کرنے کے بعد فیکٹری مالک کوہزاروں روپے مالیت کاجرمانہ عائد
اتوار 16 مارچ 2025
19:40
V$رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2025ء)فوڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کاکیچپ فیکٹری پرکامیاب چھپاپہ مضرصحت کیچپ کی بڑی تعداد برآمد تلف کرنے کے بعد فیکٹری مالک کوہزاروں روپے مالیت کاجرمانہ عائد تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم کونشاندہی کی گئی کہ ہوائی اڈہ روڈ پر محمداحسن نامی شخص کی کیچپ فیکٹری میں مضرصحت کچیپ کی بڑی مقدار موجود ہے جس کی مدت کو جعل سازی کے ذریعے ٹیمپرکیاگیاہے جس کے استعمال سے انسانی جانوں کاضیاع ہوسکتاہے جس پر فوڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے فوڈانسپکٹرسارہ ظفراعوان کی قیادت میں فیکٹری پرچھاپہ مارکر بوروں میں بند بھاری مقدار میں مضرصحت کیچپ برآمدکرکے تلف کرنے کے بعد فیکٹری مالک کو40ہزارروپے مالیت کاجرمانہ عائدکیا۔
(جاری ہے)
رحیم یارخان(آن لاین)دشمنی کاساخشانہ رقبہ کوپانے لگانے کے دوران شربرادری نے فائرنگ کرکی20سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا تین ماہ قبل سندھ اسمبلی کے سابق ممبرشہریارشرکی گاڑی پرفائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ سابق ممبرصوبائی اسمبلی معجزانہ طورپرمحفوظ رہے تھے۔ بدلہ لینے کی خاطرفائرنگ کرکے قتل کیاگیاذرائع پولیس نے سابق ممبرسندھ اسمبلی کیخلاف بیٹے سمیت قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ شب سیلرا برادری سے تعلق رکھنے والاموضع سکندرچاچڑماچھکہ کارہائشی 20سالہ نوجوان واحد اپنے رقبہ کوپانی لگارہاتھا کہ اسی دوران ملزمان ظہور جہانگیر شاہین غلام نے سردار شہریار خان شرسابق ممبرسندھ اسمبلی کی ایماپرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتادیا اورسندھ کے علاقہ کی جانب فرارہوگئے اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاکے حوالنے کرنے کے بعد مقتول کے والد پہلوان سائیں کی مدعیت میں سابق ممبرسندھ اسمبلی شہریارشرسمیت حملہ آورملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
رحیم یارخان(آن لاین)22روزقبل اغواہونے والے 4مغویوں کے ورثاکا سینکڑوں افراد کے ہمراہ عدم بازیابی کے خلاف شدیداحتجاج پولیس مقدمات کے اندراج کے باوجود بازیاب کروانے میں ناکام وزیراعلی پنجاب سے مغویوں کی بازیابی کامطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک46پی کے رہائشی مغوی سرمدسعیدکے بھائی اسامہ سعیدکی قیادت میں سینکڑوں افراد نے گزشتہ روز کیفے پل سجاول پر22روزگزرجانے کے باوجودسرمدسعید سمیت چارمغویوں کوبازیاب کرانے میں ناکام رہنے پراحتجاج کیا اس موقع پر احتجاج میں شریک افراد نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ 22روز گزرجانے کے باوجود پولیس ان کے بچوں کوبازیاب کرنے میں مکمل طورپرناکام رہی ہے ان کے بچوں کو فوری طورپر بازیاب کروایاجائے۔
واضح رہے کہ 22روز قبل کچہ کے اغواکاروں نے چک46پی کے رہائشی سرمدسعید عمراطہرچک149پی کے رہائشی علی نواز سمیت 4 افراد کوتاوان کی غرض سے اغواکرنے کے بعدکچہ کے علاقہ منتقل کردیاتھاجبکہ پولیس مقدمات کے اندراج کے باوجود مغویوں کوتاحال بازیاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پولیس نوکری سے برطرف کروانے کی رنجش گھربلاکرقریبی دوست کوہتھوڑے کے پے در پے وارکرکے شدیدزخمی کردیا زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ شب دستگیرکالونی کے رہائشی سابق پولیس کانسٹیبل مومن کوریجہ جس کی عباسیہ ٹان کے رہائشی محمدعلی سہیل سے دوستی تھی کو اپنے گھربلوایااور سرپرہتھوڑے کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا چیخ وپکارسن کراہل محلہ نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاسابق پولیس کانسٹیبل مومن کوریجہ کوشبہ تھاکہ اسے نوکری سے محمدعلی سہیل نے برطرف کروایا ہے پولیس نے اطلاع ملنے پرحملے میں ملوث سابق پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پولیس تحفظ مرکز کے توسط سے پی ایس ڈی ایف میں زیر تربیت 50 ٹرانسجینڈرز میں راشن بیگز اور نقدی کی تقسیم ، ڈی ایس پی خان پور اظہر اقبال اور وی ایس او قمبر کشش نے خان پور میں بیگز و نقدی ٹرانسجینڈرز میں تقسیم کی ۔ حکومت و آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے قائم کردہ پولیس تحفظ مرکز ضلع رحیم یارخان میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے اور ان کی سہولیات اور ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں ، اسی سلسلہ میں گزشتہ روز رمضان المبارک کی نسبت سے پولیس تحفظ مرکز کے وی ایس او قمبر کشش خان پور پہنچیں اور ڈی ایس پی خان پور اظہر اقبال کو خان پور میں قائم ادارے پی ایس ڈی ایف لے گئیں جہاں پر 50 ٹرانسجینڈرز بیوٹیشن اور آفس اسسٹنٹ کے کورسز میں زیر تربیت ہیں سے ملاقات کی اور ان میں راشن بیگز اور نقد رقم تقسیم کی تاکہ ماہ رمضان میں ان کے لیے آسانی ہو ، اس موقع پر ڈی ایس پی اظہر اقبال نے ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی اور ان کے ہنر مند ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزت و وقار کے ساتھ روز گار آپ کا روشن مستقبل ہے ۔
رحیم یارخان(آن لاین)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 5 افراد کا اقدام خودکشی ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی 26 سالہ سدرہ بی بی رکن پور کا پور کا 29 سالہ ارشد خانبیلہ کا 25 سالہ احمد علی چک 46 کا 17 سالہ عالم جی اور امین گڑھ کے رہائشی 19 سالہ رمضان نے زندگی کاخاتمہ کرنے لئے اقدام خودکشی کیاجہاں پرموجود ذرائع نے بتایاکہ ان افراد نیگھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا سپرے اور کالا پتھر پی لیا جنہیں حالت غیرہونے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔