برجیس طاہر، رانا محمد ارشد کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنردیا گیا

تقریب میں لیگی کارکنان،معززین علاقہ اورشہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی

پیر 17 مارچ 2025 14:48

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدرسابق گورنروفاقی وزیرامورکشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کے اعزازمیں کوآرڈینیٹر حلقہ این ای111چوہدری محمد عاصم رندھاوا نے افطارڈنردیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر، چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کیبھتیجے، مسلم لیگ(ن)کے کارکنان، معززینِ شہر اورمعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیمی امور، پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری محمد عاصم رندھاوا کا کہنا ہے کہ یہ افطار ڈنر نہ صرف سیاسی وابستگیوں کو مضبوط کرے گا بلکہ مسلم لیگی کارکنان کے جوش و جذبے میں بھی اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، اور آنے والے وقت میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔افطار ڈنر میں چوہدری محمد برجیس طاہر اوررانا محمد ارشد کے بھتیجے نے بھی اظہار خیال کیا اورمحمدعاصم رندھاواکیپٹرول پمپ کاافتتاح کیا۔