بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار،06 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد

پیر 17 مارچ 2025 17:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) ہری پور پولیس نے بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار کر کے 06 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈیلر حفیظ الدین ولد صلاح الدین سکنہ حسن ابدال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 06 کلو 960 گرام چرس اور 152 گرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم ہری پور میں آئس اور چرس سپلائی کرتا ہےجس نے دوران تفتیش آئس اور چرس ڈیلرز کے ناموں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :