صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں سرد راتیں رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

پیر 17 مارچ 2025 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں سرد راتیں رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ضلع پنجگور، کیچ سمیت اس کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک بوندا باندی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم سے گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی سے سرد راتوں کی توقع ہے۔ تاہم ضلع پنجگور، کیچ، آواران، سوراب، خضدار سمیت گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں مختلف مقامات پر بوندا باندی اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں Pسب سے کم درجہ حرارت 02.0 ریکارڈ کیا گیا۔