ؑپنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن، ایک ہفتے میں 91 گینگز کے 206 کارندے گرفتار

پیر 17 مارچ 2025 19:50

گ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں ایک ہفتے میں 91 گینگز کے 206 کارندے گرفتار، 2332 اشتہاری مجرم، 1009 عدالتی مفرور اور 410 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 21 کلاشنکوف، 632 پسٹلز، 51 رائفلز، 64 بندوقیں، 05 ریوالور اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ 12 گاڑیاں، 292 موٹر سائیکلیں، 144 موبائل فونز، 35 مویشی اور 04 کروڑ 90 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 16 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ 02 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور01 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1012 مقدمات درج کیے گئے۔41 کلو گرام آئس، 572 کلو گرام چرس، 57 کلو گرام ہیروئن، 19 کلو افیون اور 8724 لیٹر شراب برآمد برآمد کی گئی۔