Live Updates

سپنر آصف آفریدی زخمی ہونے کے باعث نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر

38 سالہ سپنر کی زائیگومیٹک ہڈی میں فریکچر ہوا جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 مارچ 2025 10:58

سپنر آصف آفریدی زخمی ہونے کے باعث نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مارچ 2025ء ) بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی انجری کے باعث جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق 38 سالہ لیفٹ آرم سپنر کو قذافی سٹیڈیم میں فاٹا کے تربیتی سیشن کے دوران اس وقت شدید چوٹ آئی جب ایک گیند کھمبے سے ٹکرا کر آصف آفریدی کی دائیں آنکھ کے نیچے جا لگی۔
آصف آفریدی جو 18 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں فاٹا کی قیادت کرنے کے لیے تیار تھے ،کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور اسکین سے پتہ چلا کہ ان کی زائیگومیٹک ہڈی میں فریکچر ہوا جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ "فاٹا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو اتوار کی شام لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنے سائیڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران ٹریننگ کے واقعے میں دائیں آنکھ سے نیچے کی چوٹ لگی جب ایک گیند کھمبے سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

"

بیان میں مزید کہا گیا کہ "آصف آفریدی جو کہ جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں فاٹا کی قیادت کرنے والے تھے، کو اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جس سے ان کی زائیگومیٹک ہڈی میں فریکچر کا انکشاف ہوا جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے"۔

لیفٹ آرم اسپنر اس وقت یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل ڈپارٹمنٹ ان کی نگرانی کرے گا جو ان کی بحالی کا منصوبہ بھی متعلقہ ماہرین امراض چشم کی مشاورت سے تیار کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف آفریدی کی دائیں آنکھ کے نیچے کی ہڈی کا بدھ کی صبح آپریشن کیا جائے گا کیونکہ وہ سوجن کی وجہ سے اپنی دائیں آنکھ سے نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انجری نے آصف آفریدی کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شرکت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔
پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں انہیں دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں شامل کیا تھا۔
جس کے نتیجے میں قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سمین رانا اور بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے آفریدی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نجی ہسپتال کا دورہ کیا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات