
17 رمضان المبارک فتح غزوہ بدر کے ساتھ ساتھ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے وصال کا دن بھی ہے،حامد سعید کاظمی
منگل 18 مارچ 2025 18:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور اسپائر گروپ آف کالجز ملتان ریجن کے زیرِاہتمام رمضان المبارک کے موقع پر 21 ویں سالانہ دو روزہ جائزہ حسنِ قرآت و نعت رسول مقبول ﷺ کے پہلے روز طالبات کے درمیان منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔
تقریب کی صدارت ڈی پی آئی سکینڈری سکول جنوبی پنجاب مسز زاہدہ بتول نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں پرنسپل اسپائر کالج ملتان پروفیسر ریاست علی، خاتون سماجی رہنما چیئرپرسن انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین مسز طاہرہ نجم اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔تقریب کی نقابت کے فرائض سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماہ نور فیاض نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء علیہ السلام کو معجزے عطا فرمائے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو قرآن پاک کا معجزہ دیا ،حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی اور سنت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ اس موقع پر سکولز،کالجز و مدارس کی طالبات میں مقابلہ قرآت و نعت شریف کے جج کے فرائض معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو اور ثناء خواں محمد عاصم گولڑوی نے سرانجام دیئے جن کے فیصلہ کی روشنی میں مقابلہ قرآت میں اول روہا اشرف، دوئم عادیہ یعقوب اور سوئم ادیبہ شوکت رہیں جبکہ مقابلہ نعت گرلز سکولز میں اول ماہم لیاقت ،دوئم مہک اختر رہیں۔ کالج و یونیورسٹی لیول میں اول عاصمہ اسلم ایمرسن یونیورسٹی ملتان، دوئم اسما ریاض ایسپائر کالج ملتان اور سوئم عنیشہ شوکت ایمرسن یونیورسٹی ملتان رہیں۔ دیگر شرکاء مقابلہ ماریہ ندیم، عائزہ گلشن، کنول صادق، مافیہ یاسین، زویا بلال، علیزہ، زہرا ، دانیہ، نرمین، زارا و دیگر میں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔ تقریب کے آخر میں ملکی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعاکروائی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
-
حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 884 افراد جاں بحق، 9 ہزار 292 گھر تباہ ہوئے،حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قوم متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ
-
سیلاب متاثرین کو اُن کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 'کلینک اِن وہیلز' سروس فعال
-
جنوبی ایشیا ، 2030 تک خطے کی 89 فیصد آبادی کو شدید گرمی، 22 فیصد کو شدید سیلاب کے خطرات کا سامنا ہوگا، عالمی بینک
-
صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں 30رو ز تک گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.