Live Updates

افغانستان میں برسراقتادر ٹولے نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دی ہیں، رانا ثناء اللہ

منگل 18 مارچ 2025 23:07

افغانستان میں برسراقتادر ٹولے نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں برسراقتادر ٹولے نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دی ہیں ،دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے کے بعد ہمیں یہ دن دیکھنے پڑے ہیں،پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے کہ انکے بانی کے علاوہ سب صفر جمع صفر ہے، یہ گمراہی پر مبنی سوچ ہے، کیونکہ اگر پاکستان ہے تو نوازشریف ،زادری ،بانی پی ٹی آئی اور ہم سب ہیں، سب سے پہلے پاکستان کی خیرمانگنی چاہئے۔

پی ٹی آئی کی کی تمام ترتوانائیاں، پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف ہے، پی ٹی آئی جب تک سیاستدانوں اور سیاسی قیادت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، تو پھر ٹکریں مارتی رہے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، مسلح افواج اور عوام میں اتنی طاقت ہے کہ دہشتگردی کو ختم کردیں گے،سیاسی جماعتوں میں سیاسی تلخی ہوتی رہتی ہے،نوازشریف اور ہمارے دلوں میں مولانا کا بے حد احترام ہے ہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نوازشریف کے ذمے جو بھی کردار ہوگا وہ ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناء اللہ کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے میاں نوازشریف کے ذمے جو بھی کردار ہوگا وہ ادا کریں گے، نوازشریف کی جماعت کی وفاق اور صوبے میں حکومت ہے، کل کے ان کیمرہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال میں اسٹریٹجی پر بریفنگ دی جائے گی، جس طرح دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کیا جارہا ہے، کس طرح دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں سیاسی تلخی ہوتی رہتی ہے،نوازشریف اور ہمارے دلوں میں مولانا کا بے حد احترام ہے، کل کے اجلاس میں اگرمیاں نوازشریف کے کردار سے متعلق کوئی چیز سامنے آتی ہے تو یقینا وہ حاضر ہوں گے۔

(جاری ہے)

مولانا کی اپنی سوچ اور سیاسی نقطہ نظر ہے، وہ 2018کے الیکشن کے بعد بھی سسٹم سے باہر رہنا چاہتے تھے، ہم مولانا کے نقطہ نظر کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے کہ صفر جمع صفر صفر ہوتی ہے، ان کو ادراک ہونا چاہئے، جتنا دیر سے سمجھیں گے اپنا نقصان کریں گے۔پی ٹی آئی کا نعرہ عمران خان ہے تو پاکستان ہے یہ گمراہی پر مبنی سوچ ہے، کیونکہ اگر پاکستان ہے تو نواز شریف ،زرداری بانی پی ٹی آئی اور ہم سب ہیں، سب سے پہلے پاکستان کی خیرمانگنی چاہئے۔

پی ٹی آئی جب تک سیاستدانوں اور سیاسی قیادت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، تو پھر ٹکریں مارتی رہے۔ انہوں نے کہاکہ گنڈاپور کہتے کہ ریاست کی توانائیاں پی ٹی آئی کے خلاف خرچ ہورہی ہیں تو پھر پی ٹی آئی کا توانائیاں کہاں خرچ ہورہی ہیں ان کی تمام ترتوانائیاں، پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف ہے، انہوں نے کہاکہکہ افغانستان میں برسراقتادر ٹولے نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دی ہیں ، یہ حالات پیدا ہوئے ہیں دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے کے بعد ہی ہمیں یہ دن دیکھنے پڑے ہیں،جعفر ایکسپریس حملے کے بعد انڈین میڈیا کے ردعمل کو کون پھیلا رہا تھا پی ٹی آئی کو چاہئے اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے۔

سکیورٹی مسائل کاحل یہی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک ساتھ بیٹھیں،دہشت گردی کے خلاف جوآپریشنز ہورہے ہیں وہ بڑے آپریشنز ہیںچند ہفتوںاورماہ میں دہشتگردوں کے تمام محفوظ پناہ گاہوں کوختم کردی جائے گا،مسلح افواج اور عوام میں اتنی طاقت ہے کہ دہشتگردی کو ختم کردیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات