آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: ٹریفک پولیس قوانین کی پاسداری اور عوام کو لائسسنگ سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل

منگل 18 مارچ 2025 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی پاسداری اور عوام کو لائسنس اجراء سمیت ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں ایک ہفتے کے دوران 01 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان اور 11 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی 06 ہزار 818 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 547 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 14903 افراد کو لائسنس جاری کیے گئے۔ 92 ہزار 241 گاڑیوں کے چالان، 04 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کے جرمانے جبکہ دھواں چھوڑنے والی 507 گاڑیوں کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنز جاری کیے گئے۔

32 ہزار 982 گاڑیوں کے چالان اور 01 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ گذشتہ روز دھواں چھوڑنے والی 951 گاڑیوں کے چالان جبکہ 115 گاڑیاں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔